نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے سیکٹر 5-F میں جی-23 بس اسٹاپ کے قریب مشتبہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوگئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت وسیم ولد جان محمد اور ساول ولد جان محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور پستول، بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی۔
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *