

کھاریاں (شاہد بیگ سے) تھانہ گلیانہ پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ برداروں کےخلاف کریک ڈاؤن۔۔
ڈرائع کے مطابق SHO تھانہ گلیانہ انسپکٹر سید عباس علی شاہ نے ASI ندیم علی، ASI محمد ندیم اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ نبیل احمد ولد نزیر احمد ساکن ڈھل 2۔ نصیب اللّٰہ ولد فیض احمد ساکن میانوالی شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے پسٹل 30 بوراور 10 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔