
منڈی بہاءالدین،( میاں شریف زاہد ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شیخ محمد اقبال نے کسانوں کی شکایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع پھالیہ ڈاکٹر ایاز احمد کے ہمراہ بھوا حسن میں وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ پر سونا ڈی اے پی کھاد کی فروخت پر ٹرانزیکشن چارجز وصول کرنے پر ملک قمر، ملک ٹریڈرز بھوا حسن کو موقع پر گرفتار کروا دیا اور تھانہ قادر آباد تحصیل بھالیہ میں مقدمہ کے لیے استغاثہ جمع کروا دیا اور پی او ایس مشین قبضہ میں لے کر ڈی جی کھاتہ اکاؤنٹ بھی بند کروا دیا۔ یاد رہے کہ وزیراعلی پنجاب کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضہ برائے ربیع کھاد و زرعی ادویات مہیا کی جا رہی ہیں، جس کے لیے رجسٹرڈ ڈیلر کے پاس بنک آف پنجاب کی پی او ایس مشین رکھی گئی ہیں تاہم مجرمانہ ذہنیت کے ڈیلر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کسانوں کا استحصال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے بتایا کہ محکمہ زراعت توسیع ان تمام عناصر کے خلاف کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ کسانوں نے محکمہ زراعت کی بروقت کاروائی کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی کسانوں کو بر وقت زرعی سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے