
کراچی: ( رپورٹ,: محمد حسین سومرو)ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، گٹکا ماوا فروشوں، قمار بازی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف مختلف تھانوں کی کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
تھانہ رضویہ
پولیس نے گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف تین مختلف کارروائیوں کے دوران ملزمان احمد علی ولد منیر احمد، شہریار خان لاشاری ولد عبدالرحمن اور فرخ ولد عبدالرئیس کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 85 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد ہوا۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
تھانہ سپر مارکیٹ
پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم شہزاد ولد اعجاز حسین کو گرفتار کرکے 520 گرام چرس اور نقدی برآمد کرلی۔
جبکہ سٹہ بازی میں ملوث ملزم عمر مختار ولد مختار احمد کو بھی گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 20 پرچیاں اور نقدی برآمد ہوئی۔
تھانہ لیاقت آباد
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم عدنان حسین ولد فرحت حسین کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش سی آئی اے لیاقت آباد ڈویژن کے حوالے کردی گئی ہے۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔