حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر، منشیات گٹکا و مین پوری فروشوں کے خلاف کارروائیاں, 7 ملزمان گرفتار، آئیس، شراب، خام مال، مین پوری اور سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد*
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کے احکامات پر حیدرآباد پولیس کی بھرپور کارروائیاں جاری
*تھانہ ٹنڈو جام*
ایس ایچ او انسپیکٹر عبدالمالک ابڑو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں
ٹنڈو جام پولیس نے دوران پیٹرولنگ مختلف مقامات سے کارروائیاں کرتے ہوئے آئیس سپلائر عتیق عرف عتی راجپوت کو 10 گرام آئیس سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 121/2026 زیر دفعہ 9 (2) 3 (A) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
مزید کارروائی کے دوران منشیات فروش ارشد لاشاری کو 10 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 122/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ ہوسڑی*
ایس ایچ او انسپیکٹر لیاقت علی کنبھر کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
ہوسڑی پولیس نے مین روڈ ٹنڈو محمد خان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائرز علی حیدر راجپوت اور محمد کاشان راجپوت کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 200/200 عدد مین پوری اور 55 کلو خام مال مین پوری برآمد ہونے پر کرائم نمبر 218/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
مزید ملزمان کے ملزم کے قبضے زیر استعمال سٹی کار پولیس تحویل میں لے لی گئی
*تھانہ سخی پیر*
ایس ایچ او انسپیکٹر جاوید احمد جلبانی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں
سخی پیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرائم نمبر 83/2026 زیر دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان میں ملوث ملزم بنام علی گل سولنگی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے مذکورہ مقدمے میں سرقہ شدہ موٹر سائیکل نمبر HBK-3875 میکر ہائی اسپیڈ برآمد کرلی
مزید کارروائی کے دوران مین پوری فروش اویس آرائیں کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 115 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 84/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*چیک پوسٹ ائیرپورٹ*
انچارج سب انسپیکٹر محسن علی جمالی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروش جمن پنہور کو 100 مین پوری سمیت گرفتار کرلیا، ساتھی ملزم وزیر پنہور 150 عدد مین پوری چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا
گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 268/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا