پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی، گھر کی آڑ میں گٹکا ماوا تیار کرنے والا گروہ گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ملیر سٹی پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی، گھر کی آڑ میں گٹکا ماوا تیار کرنے والے مقام پر چھاپہ۔
ایس ایچ او ملیر سٹی اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم انور زیب ولد احمد شاہ کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے 4,800 گرام چھالیہ، 9 کلو سے زائد گٹکا ماوا، 20 کلو چونا، پتی کے پیکٹس، 2 مشینیں اور گٹکا ماوا کی تیاری و پیکنگ میں استعمال ہونے والا سامان برآمد ہوا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ گھر میں گٹکا ماوا تیار کرکے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔
ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *