انویسٹیگیشن ونگ ملیر کی کامیاب کارروائیاں

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کی ہدایت پر مختلف تھانوں کی تفتیشی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد مطلوب، اشتہاری اور مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ دو مغویہ/گمشدہ خواتین کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔
تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے دو مغویہ خواتین، مسمات مصفرہ اور مسمات عائشہ، کو بازیاب کیا، جبکہ اغوا، قتل، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا اور ایک مقدمے میں آلۂ قتل (چھری) بھی برآمد کر لی۔
تھانہ اسٹیل ٹاؤن، شرافی گوٹھ، قائدآباد، سکھن، میمن گوٹھ اور ابراہیم حیدری کی تفتیشی ٹیموں نے بھی مختلف مقدمات میں مطلوب، اشتہاری اور مفرور ملزمان کو گرفتار کیا۔
بازیاب خواتین کو بیان کے لیے مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *