
کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایف بی ایریا بلاک 16، منصورہ گراؤنڈ کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔
دورانِ گشت مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کی، جس پر پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہوگیا۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت محمد امین ولد خلیل اقبال کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، 2 زندہ راؤنڈ، 2 خول، 4 چھینے گئے موبائل فون اور تھانہ تیموریہ کے مقدمہ نمبر 245/2026 میں مطلوب موٹر سائیکل NFE-1747 برآمد کرلی گئی۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔