
کراچی:( رپورٹ محمد حسین) مومن آباد پولیس نے گھر میں چوری کی واردات میں ملوث ایک ملزمہ اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان نے یکم مئی 2026 کو سلیم آباد، اورنگی ٹاؤن میں ایک گھر میں چوری کی واردات کی تھی۔ اس حوالے سے مقدمہ نمبر 126/2026، دفعات 380، 454 اور 457 تعزیراتِ پاکستان کے تحت تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج ہے۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ راحت زوجہ حسن اور ملزم عبدالرحمٰن ولد اسرافیل کو گرفتار کیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان وارداتوں سے قبل منصوبہ بندی کر کے منظم انداز میں کارروائیاں کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔