
کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) ملا حلوائی، ناظم آباد نمبر 1 چورنگی کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی جبکہ ایک ملزم بغیر زخمی گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت نعمان ولد امام بخش اور نعمان ولد عثمان کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین، ایک موبائل فون، دو والٹ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس اسلحے کے فرانزک معائنے اور ملزمان کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ بھی کر رہی ہے۔ مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔