
کراچی,( رپورٹ: محمد حسین سومرو) دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
زخمی ملزم کی شناخت شیخ محمد تیمور ولد محمود احمد کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، چلیدہ خول اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی۔
ملزمان کے زیرِ استعمال موٹر سائیکل بھی پولیس نے تحویل میں لے لی ہے، جبکہ مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔