
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) دورانِ گشت اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دو ساتھی فرار ہو گئے۔
گرفتار ملزم نظرالدین ولد محمد دین کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول، 30 بور پستول بمعہ زندہ راؤنڈز، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔