ہوسڑی پولیس کی کارروائی، تین خواتین منشیات سپلائر گرفتار، بڑی مقدار میں شراب کی بوتلیں برآمد

*ہوسڑی پولیس کی کارروائی، تین خواتین منشیات سپلائر گرفتار، بڑی مقدار میں شراب کی بوتلیں برآمد*

*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں ہوسڑی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین خواتین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

*تھانہ ہوسڑی*
ایس ایچ او انسپکٹر لیاقت علی قمبر کی ASI طاہر چانڈیو و یگر اسٹاف کے ہمراہ خفیہ انفارمیشن پر کارروائی

دورانِ گشت جوگی موڑ ہوسڑی حیدرآباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ مسمات ثوری زوجہ راما سوچی کے قبضے سے 24 عدد شراب کی بوتلیں، ملزمہ مسمات سونی زوجہ پیوجی سوچی کے قبضے سے 12 عدد شراب کی بوتلیں جبکہ ملزمہ صدوری زوجہ رمیش سوچی کے قبضے سے 12 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔

برآمد شدہ شراب کی بوتلیں پولیس تحویل میں لیکر کر گرفتار خواتین ملزمان کے خلاف تھانہ ہوسڑی پر کرائم نمبر 228/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *