ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ

*

ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ

*حیدرآباد پولیس کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصر، منشیات و مین پوری گٹکا سپلائرز اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے کارروائیاں کی جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں*

*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کی ہدایات اور ایس ایس پی حیدرآباد کے احکامات کی روشنی میں حیدرآباد پولیس کی 31 مئی 2026 تا 06 جون 2026 کے دوران جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں*

پولیس کی جانب سے امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مختلف تھانوں اور خصوصی ٹیموں نے مؤثر اقدامات کیے۔

مورخہ 31 مئی 2026 تا 06 جون 2026 کے مطابق مجموعی طور پر *41 ملزمان* کو گرفتار کیا گیا،

جن میں *6 اسٹریٹ کرمنلز*، *35 منشیات فروش (ڈرگ پیڈلرز)* اور *5 موٹر سائیکل لفٹرز* شامل ہیں۔

اسی دوران *17 افراد* کے خلاف گٹکا/چھالیا کے کاروبار میں ملوث ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس نے دیگر جرائم میں ملوث *86 ملزمان* کو بھی گرفتار کیا، جبکہ مختلف مقدمات میں مطلوب *3 اشتہاری (P.Os)* اور *11 مفرور ملزمان (Absconders)* کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا گیا۔

اسلحہ برآمدگی *1 شاٹ گن، 11 پسٹلز اور 27 عدد مختلف ایمونیشن* شامل ہے۔

گٹکا اور مین پوری کے خلاف جاری مہم کے دوران **805 عدد مین پوری* اور **7,890 عدد گٹکے ساشے* برآمد کیے گئے، جن کا مجموعی وزن *355.85 کلوگرام* ہوا مزید *180 کلوگرام چھالیا* بھی برآمد کی گئی

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں *5 کلو 183 گرام چرس* اور *190 لیٹر شراب* برآمد کی گئی

پولیس نے چوری شدہ *2 موٹر سائیکلیں* برآمد کی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *