
کراچی ( رپورٹ محمد حسین سومرو) ضلع کیماڑی: تھانہ بلدیہ پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم عمیر یوسف ولد محمد یوسف گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔
ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 143/26 درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کر دیا گیا۔