

(رپورٹ)( محمد حسین پرمار)
آج کراچی پولیس آفس (KPO) کی انچارج ویلفیئر برانچ لیڈی پولیس انسپکٹر (PI) شرافت خان نے سب انسپکٹر (SIP) شاہد کے ہمراہ سول ہسپتال، ٹراما سینٹر اور این آئی سی ایچ (NICH) ہسپتال کا دورہ کیا،
جہاں جناح ہسپتال کے فوکل پرسن سب انسپکٹر زبیر، اے ایس ائی مظفر ، سول ہسپتال میں مامور پی آئی شہزاد اور پی سی ظہیر و دیگر بھی موجود تھے۔
سول ہسپتال میں زیر علاج پولیس کانسٹیبل (PC) معشوق علی اور این آئی سی ایچ ہسپتال میں زیر علاج پولیس جوانوں سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی جبکہ فوکل پرسن اللہ ورایو نے انچارج کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔
انچارج ویلفیئر نے ان ہسپتالوں کے فوکل پرسنز کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں موجود ان پولیس اہلکاروں اور ان کے خاندانوں سے بھی ملاقات کی جو اپنے بچوں کے علاج کے لیے وہاں آئے ہوئے تھے اور ان سے بات چیت کر کے ان کے مسائل دریافت کیے۔