تھانہ جیکسن پولیس کی گٹکا مافیا کے خلاف کاروائی

کراچی : ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس کے ایس ایچ او عنایت اللہ مروت کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف منظم کاروائیوں کے دوران اطلاع ملنے پر کچھی پاڑہ میں چھاپہ اور مضحر صحت گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔گرفتار ملزم کی شناخت رویش گل ولد پزیر گل کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے 300 عدد پڑیاں مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد کرلیا گیا۔ملزم کو کچھی پاڑہ کیماڑی سے موقع سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے خلاف امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *