ہنگامی بنیادوں پر لوڈشیڈنگ سے ہمیشہ کے لیے مستثنی کرار دلوا کر بجلی کے بل فکس کرواکر غریب عوام کو ریلیف دلوایا جائے

جیکب آباد: رپورٹ ( محمد حسین سومرو) سوشل ایکٹیوسٹ ایڈووکیٹ عبدالحئی سومرو چیئرمین مہران سوشل فورم ڈسٹرکٹ جیکب آباد نے بتایا کہ جیکب آباد ڈسٹرکٹ کو ہنگامی بنیادوں پر لوڈشیڈنگ سے ہمیشہ کے لیے مستثنی کرار دلوا کر بجلی کے بل فکس کرواکر غریب عوام کو ریلیف دلوایا جائے۔گزارش
جیکب آباد سے منتخب ایم این اے میر اعجاز حسین خان جکھرانی صاحب سے گزارش ہے کہ جیکب آباد پاکستان کا گرم ترین ضلع نہیں بلکہ ایشیا کا گرم ترین ضلع ھے جہاں 51 اور 52 سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ گرمی پڑتی ہے جس کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے اس لیے آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ مھربانی کر کے اپنے حلقے کی غریب عوام کی خاطر پریزیڈنٹ صاحب اور وزیراعظم صاحب سے خصوصی ملاقات کر کے گڑھی خیرو ٹھل اور جیکب آباد کو لوڈشیڈنگ سے ہمیشہ کے لیے مستثنی قرار دلواکر بجلی کے بل فکس کرواکر غریب عوام کو ریلیف دلوائیں کیونکہ کے پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور بھی غریب عوام کو ریلیف دینا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ہماری اس گزارش پر عوام الناس کے مفاد میں ضرور پزیرائی بخشیں گے اور اپنے حلقے کی غریب عوام کی انگنت دعائیں لیں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *