محرم الحرام کے بابرکت کے پہلے عشرہ میں شہید اعظم حضرت امام حسین علیہ السلام کی لازوال قربانی کی یاد تازہ کرنے کیلئے محافل

کھاریاں (شاہد بیگ سے) محرم الحرام کے بابرکت کے پہلے عشرہ میں شہید اعظم حضرت امام حسین علیہ السلام کی لازوال قربانی کی یاد تازہ کرنے کیلئے محافل۔ ۔مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کرنے کیساتھ ساتھ وسیع پیمانے پر نذر و نیاز اور سبیلوں کا خاص طور پر اہتمام کیا جاتا ہے۔ لنگر و نیاز میں کھانے جبکہ ٹھنڈے میٹھے دودھ اور پانی کی سبیلیں لگائی جاتی ہیں۔ جو کہ مکتبہ اہل سنت و جماعت کے افراد لگاتے ہیں۔ گزشتہ روز 4 محرم الحرام کے موقع پر ممتاز شخصیات ڈاکٹر سجاد حسین۔ ۔ڈاکٹر دلبر حسین اور قاری احمد بخش ۔۔راجہ محمد قاسم نے الگ الگ سطح پر اہتمام کیا۔ ۔ڈاکٹر سجاد حسین نے حس سابق ٹھنڈے میٹھے دودھ کی سبیل لگائی۔ ۔راجہ قاسم نے ٹھنڈے میٹھے پانی کی سبیلیں لگائیں۔ جبکہ قاری احمد بخش اور ڈاکٹر دلبر نے لنگر تقسیم کیا۔ ۔۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *