بھٹائی نگر کی لیڈی پولیس کانسٹیبل کی جانب سے ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کے خلاف نامناسب طرز عمل کی شکایت پر ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کا نوٹس*
*ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* نے بھٹائی نگر میں تعینات لیڈی پولیس کانسٹیبل شہزادی ملاح کی جانب سے ایس ایچ او بھٹائی نگر اور دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف نامناسب رویے سے متعلق شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کینٹ میڈم پارس بکرانی کو واقعے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
لیڈی پولیس کانسٹیبل نے اپنے ویڈیو بیان میں ایس ایچ او بھٹائی نگر اور بعض دیگر پولیس اہلکاروں پر نامناسب برتاؤ کے الزامات عائد کیے ہیں، جن کی شفاف اور میرٹ پر تحقیقات جاری ہیں۔
ایس ایس پی حیدرآباد نے ہدایت کی ہے کہ انکوائری کو مکمل غیر جانبداری کے ساتھ انجام دیا جائے، جبکہ تحقیقات مکمل ہونے اور حقائق سامنے آنے کے بعد ضابطے کے مطابق محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔