


حیدرآباد ( رپوٹ عمران مشتاق )
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( PFUJ ) کے مرکزی سیکریٹری جنرل شکیل احمد کی حیدرآباد پریس کلب آمد ایچ یو جے کے عہدیداران و اراکین سمیت ممبران سے ملاقات کی پی ایف یوجے کے نائب صدر جنید خانزادہ ایچ یو جے کے صدر حامد میاں شیخ جنرل سیکریٹری حمزہ علی زیدی ممبرز ایف ای سی حمید الرحمان عبد الرشید جعفری اور دیگر نے شکیل احمد کا پریس کلب پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا سندھ کا روایتی سندھی ٹوپی اور لنگی کے تحائف پیش کئیے اس موقع پر پی ایف یوجے کے مرکزی سیکریٹری جنرل شکیل احمد نے ایچ یو جے کے عہدیداران و ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کو کراچی تا خیبر متحد ہوکر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے اس ضمن میں PFUJ متحرک کردار ادا کررہی ہے رانا عظیم اور جی ایم جمالی سمیت دیگر قائدین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ہمیں یہ بات ذہن نشین رکھنی چائیے کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے لئیے کام کرنے والی صحافتی تنظیم زندہ رہ سکے گی تاہم ایک دھڑہ ،PFUJ کو عنقریب جوائن کرنے جارہا ہے شکیل احمد نے کہا کہ ہم نے صحافیوں کے حقوق ان کے جائز مطالبات کے لئیے منظم تحریک شروع کی ہوئ ہے اس سلسلے میں ملک بھر کی یوجیز کے ورکرز کنونشن چاروں صوبوں میں منعقد کئیے جائیں گے اور مطالبات کی منظوری تک پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا بھی دیا جائیگا ان کا کہنا تھاکہ بلاجواز سینکڑوں ملازمین کو میڈیا ہاؤسز سے نکالا صحافیوں کو بے روزگار کیا جارہا ماضی میں کسی کارکن کو فارغ کرنے کی جرات نہیں تھی آج ایک ای میل پر ملازمین کو فارغ کردیا جاتا ہے جو ہم سب کے لئیے لمحہ فکریہ ہے شکیل احمد نے کہاکہ سال 2013 میں پی ایف یو جے کو تقسیم کیا گیا اور پھر تقسیم در تقسیم کے فارمولے کے باعث اب دوستوں کی جو حالت ہے وہ سب کے سامنے ہے ٹوکن احتجاج اور مظاہروں کے سواء کچھ کرنہیں پاتے شکیل احمد نے کہاکہ ہم نے اسلام آباد پریس کلب میں ورکنگ اور نان ورکنگ صحافیوں کی پہنچان کے لئیے اسکروٹنی اور بائیو میٹرک کا سلسلہ شروع کیا ہے اب ورکنگ جرنلسٹس ہی پریس کلب میں آسںکیں گے شکیل احمد نے کہاکہ PFUJ کو حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع کے یوجیز کو متحد کرنے کا سہرا جنید خانزادہ حامد شیخ حمید الرحمان اور ان کی ٹیم کے سر جاتا ہے ایچ یو جے نے صحافیوں کی فلاح و بہبود ہیلتھ انشورنس کے حوالے مثالی کام کئیے ہیں آئندہ ایف ای سی حیدرآباد ہوگی اور سیمینارز کا بھی انعقاد کیا جائیگا قبل ازیں پی ایف یو جے کے نائب صدر اور حیدرآباد پریس کلب کے صدر جنید خانزادہ نے خطاب کرتے ہوئے شکیل احمد کی حیدرآباد آمد پر انہیں خوش آمدید کہا اور شکیل احمد اسلام آباد میں مجاہدانہ کردار کے حامل صحافی ہیں عرصہ 22 سال بعد پی ایف یو جے کی اسلام آباد میں واپسی خوش آئند ہے اصل کام صحافیوں کے حقوق کی بحالی ہے پی ایف یو جے پہلے سے زیادہ متحرک ہے ملک بھر میں متحرک کیا جائیگا جنید خانزادہ نے کہا کہ ایچ یو جے فیلڈ ورکر جرنلسٹس شامل ہیں محض ژندہ باد مردہ باد کا نعرہ لگانے نہیں آتے ممبر ایف ای سی حمید الرحمان نے کہاکہ ایچ یو جے دیگر صحافتی تنظیموں کے سامنے ایک مثال اور سبق ہے ہم محض باتیں نہیں کرتے عملی کام کرکے دکھاتے ہیں ایچ یو جے کے صدر حامد میاں شیخ نے کہاکہ پی ایف یو جے کی قیادت کو ملک بھر کی یوجیز کے بارے میں معلوم ہونا چائیے ہمارا اوڑھنا بچھونا صرف اور صرف صحافت ہے پروفیشنلز صحافت کو فروغ دے رہے ہیں 400 سو سے زائد صحافیوں کو ہیلتھ انشورنس اور لمس ہیلتھ کارڈز کا اجراء کروایا ان میں حیدرآباد کے علاؤہ دیگر اضلاع کے صحافی حضرات بھی شامل ہیں ایچ یو جے حیدرآباد میں بیٹھ کر سندھ کو لیڈ کرے گی اس موقع پر ممبر ایف ای سی عبد الرشید جعفری اور ایچ یو جے کے جنرل سیکریٹری حمزہ علی زیدی نے بھی خطاب کیا بعد ازاں شرکاء کے لئیے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا