حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں فوجداری روڈ اور مکی شاہ کا دورہ کیا

حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں فوجداری روڈ اور مکی شاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سی ای او واسا، میونسپل کمشنر ایچ ایم سی اور متعلقہ محکموں کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی، نکاسی آب، پانی کی فراہمی، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر بلدیاتی سہولیات سمیت جاری انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا تاکہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام درکار مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور باقی انتظامات ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں تاکہ عزاداروں اور عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام ادارے باہمی رابطہ اور مؤثر ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں اور محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر متحرک اور مستعد رہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *