گجرات (شاہد بیگ سے)پولیس تھانہ صدر کھاریاں نے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث دورکنی گینگ گرفتار کرلیا
5بکریاں اور ایک بھینس برآمد
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کرائم فری پنجاب کے تحت ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت پولیس کی چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں انسپکٹر لیاقت حسین اور ان کی ٹیم ASIعابد حسین معہ دیگر ملازمین نے مویشی چور وں کے خلاف خصوصی آپریشن کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ محمد لطیف سکنہ دھوریہ 2۔ جنید خادم سکنہ ملکہ شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے دوران تفتیش 12لاکھ روپے مالیت کے مویشی برآمد ہوئے۔ جن میں 5بکریاں اور ایک راس بھینس شامل ہیں۔ ملزمان سے برآمد شدہ مال مسروقہ حقیقی مالکان کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جبکہ ملزما ن سے مزید تفتیش جاری ہے۔