کھاریاں کے ٹیم کوچ ڈاکٹر عمر شہزاد بھٹی اور ٹیم اونر چوہدری بلال ڈوئیاں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں

کھاریاں)شاہد بیگ سے) کھاریاں کے لیے ایک اور اعزاز آل اوپن سپر 8 کبڈی ٹورنامنٹ بمقام ہنج لجپال کبڈی کلب کھاریاں نے جیت لیا لجپال کبڈی کلب کھاریاں کے ٹیم کوچ ڈاکٹر عمر شہزاد بھٹی اور ٹیم اونر چوہدری بلال ڈوئیاں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اس ایونٹ میں پنجاب کے بہترین کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں نیشنل پلیئر اور پاکستان آرمی اور ایئر فورس کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا سینکڑوں کی تعداد میں شائقین کبڈی نے ٹورنامنٹ دیکھا یہ کھاریاں کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ھے جو ڈاکٹر عمر شہزاد بھٹی کی قیادت میں کھاریاں نے اپنے نام کیا ڈاکٹر عمر شہزاد بھٹی اور دوستوں کی کاوش سے پنجابی ثقافت کو فروغ ملا ھے ڈاکٹر عمر شہزاد بھٹی نے میڈیا نمائندگان سے گھفتگو کرتے ہوے کہا آگر آپ کے گراؤنڈ آباد ہوں گے تو ہسپتال ویران ہوں گے آگر تحصیل انتظامیہ سرپرستی کرے تو انشاء اللہ تحصیل کھاریاں کی کبڈی کو نیشنل لیول تک لے کے جائیں گے آخر میں ڈاکٹر عمر شہزاد بھٹی نے ہنج گاؤں کی تمام انتظامیہ بلخصوص چوہدری ثقلین ہنج ، زرتاش پاشا اور سنی ہنج کو بہترین ایونٹ کروانے پر خراج تحسین پیش کیا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *