ناظم آباد نمبر 1 کے قریب پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ رضویہ سوسائٹی پولیس نے ندی کنارہ، جہانگیر آباد، ناظم آباد نمبر 1 کے قریب پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
دورانِ گشت مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان زخمی ہو کر گرفتار ہوئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت گل حسن اور اکرام کے ناموں سے ہوئی۔ گل حسن کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول، جبکہ اکرام کے قبضے سے نقلی پستول اور بلا نمبری موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
دونوں ملزمان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں کے خلاف ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، پولیس مقابلہ، اسلحہ ایکٹ اور دیگر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *