
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر تھانہ اقبال مارکیٹ کے علاقے راجہ تنویر کالونی اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔
ایس ڈی پی او پاکستان بازار کی نگرانی میں ایس ایچ او اقبال مارکیٹ، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس ٹیم نے آپریشن میں حصہ لیا۔
اس کارروائی کا مقصد امن و امان کا قیام، شہریوں کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔