غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف ملیر پولیس کا کریک ڈاؤن، 5 افغان باشندے حراست میں

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ملیر کی ہدایات پر جاری کریک ڈاؤن کے دوران ملیر سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔
تمام افراد کو قانونی کارروائی کے بعد افغان ہولڈنگ سینٹر (GCT کیمپ) منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی پروفائلنگ مکمل کی جا رہی ہے تاکہ ضابطے کے مطابق وطن واپسی کے مراحل مکمل کیے جا سکیں۔
ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر قانونی سفری دستاویزات کے مقیم افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *