نادرن بائی پاس کے قریب پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ

کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ: تھانہ گلشنِ معمار (چوکی افغان کیمپ) کے علاقے نادرن بائی پاس کے قریب پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار جبکہ ایک ساتھی فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت شاہزیب ولد محمد شیر خان (زخمی) اور امجد ولد انور کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے 2 غیرقانونی پستول، ایمونیشن، چلیدہ خول، موبائل فونز، نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔
زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ دوسرے ملزم کو تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ فرار ملزم کی گرفتاری اور گرفتار ملزمان کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *