

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) چیئرمین ٹی ایم سی اورنگی حاجی محمد جمیل ضیاء کی جانب سے مسٹر جونیئر یونیورس 2026 اطہر جہاں سمیت اورنگی ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے عالمی اعزاز یافتہ باڈی بلڈرز، باکسرز اور دیگر کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی و چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی پوری قوم کا فخر ہیں، اور ان کی حوصلہ افزائی نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی آئندہ بھی جاری رکھے گا۔