
کراچی:(؛رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ ملیر سٹی پولیس کی کارروائی: ایک اسٹریٹ کرمنل اسلحے سمیت گرفتار، جبکہ دو ساتھی اسلحہ پھینک کر فرار ہوگئے۔
غازی ٹاؤن قبرستان کی دیوار کے قریب دورانِ گشت پولیس نے تین مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی۔ دو ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک پستول، میگزین اور ایمونیشن چھوڑ کر فرار ہوگئے، جبکہ ارسلان ولد الیاس کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، لوڈڈ میگزین اور 2 زندہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔ فرار ملزمان بلال عرف پرائیڈ اور نبیل کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔