پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی سربراہی میں سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی پر مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں احتجاجی ریلی

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی سربراہی میں سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی پر مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں احتجاجی ریلی ڈویژن سیکریٹریٹ سے نکالی گئی جو پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر صوبائ صدر نثار احمد کھوڑو نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے ملک کی سالمیت پر کوئ حملہ برداشت نہیں کریں گے پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کی آواز پر آئین کو پروان چڑھایا نثار کھوڑو نے کہاکہ سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی بھارتی آبی جارحیت عوام اور پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا نثار کھوڑو نے کہاکہ بھارتی جارحیت پر کارکنوں کا اس طرح باہر نکلنا ثابت کرتا ہے کہ سندھ کے ساڑھے چھ کروڑ عوام جاگ رہے ہیں اور وہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئیے متحد ہیں کوئ اور نکلے نہ نکلے پیپلز پارٹی نکل چکی ہے احتجاجی ریلی سے پیپلز پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر سینیٹر عاجز دھامرہ ضلع حیدرآباد کے صدر اور ایم این اے سید طارق حسین شاہ جاموٹ سینیئر نائب صدر اظہر سیال جنرل سیکریٹری وسیم راجپوت اور دیگر نے خطاب کیا احتجاجی ریلی میں ضلعی اطلاعات سیکریٹری عمیر مولا بخش چانڈیو ڈپٹی اطلاعات سیکریٹری اسد ابڑو ڈپٹی میئر حیدرآباد صغیر احمد قریشی پیپلز لیبر بیورو سندھ کے جنرل سیکریٹری سید فیاض علی شاہ خواتین ونگ حیدرآباد ضلع کی صدر صنم تالپور سپاف سندھ کے جنرل سیکریٹری لالا مراد دانیال ابڑو سید غلام مصطفٰی شاہ، اسماعیل وسان، انجینئر سکندر حیات ریحان حنیف مہر اور دیگر موجود تھے ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں پارٹی جھنڈے اور قائدین کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ سندھ طاس معاہدہ اور بھارتی آبی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *