حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر, منشیات و مین پوری گٹکا سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
*تھانہ بلدیہ*
ایس ایچ او سب انسپیکٹر مظفر خالدی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
بلدیہ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائیاں کرتے ہوئے مین پوری فروش ماجد عرف مینو شاہانی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 5 عدد گٹکے کے پیکٹ برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 120/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
مزید کارروائیوں کے دوران مقدمہ کرائم نمبر 121/2026 زیر دفعہ 398 تعزیرات پاکستان میں مطلوب ملزم بنام رضوان عمرانی کو 1 عدد 9 ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم 122/2026 زیر دفعہ 23A سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
مزید قتل کے مقدمے کرائم نمبر 23/2022 زیر دفعہ 302,34 تعزیرات پاکستان اور کرائم نمبر 41/2025 زیر دفعہ 324,353,،34 تعزیرات پاکستان میں روپوش ملزم خرم مسیح کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم کے خلاف مزید ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے
*تھانہ بی سیکشن*
ایس ایچ او انسپیکٹر سجاد حسین جتوئی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں
بی سیکشن پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائیاں کرتے ہوئے ملزم بابر اوڈھ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 135 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 174/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
بی سیکشن پولیس نے مزید کارروائی کے دوران مین پوری فروشوں زیشان چوہاں اور جاوید یوسفزئی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 150 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 174/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ پھلیلی*
ایس ایچ او انسپیکٹر محمد ہاشم بروہی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں
پھلیلی پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ کارروائیاں کرتے ہوئے مین پوری فروش ساجد عرف سجو ڈیتھو اور محراب عرف شبو کو 53 عدد مین پوری سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کے دو ساتھی 43 عدد مین پوری چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 123/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
مزید کارروائی کے دوران منشیات فروش بنام سلمان درس کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 23 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 124/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
مزید کارروائی کے دوران انسداد دہشتگری کے مقدمہ کرائم نمبر 64/2026 میں روپوش ملزم وسیم عباس کھوکھر کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزم کے خلاف مزید ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے
*تھانہ ٹنڈو جام*
ایس ایچ او انسپیکٹر شہزاد علی قاضی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
ٹنڈو جام پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس پر حملے اور منشیات کے متعدد مقدمات میں روپوش ملزم محسن ہنگورو کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزم مقدمہ کرائم نمبر 161/2026 اور مقدمہ کرائم نمبر 163/2026 زیر دفعہ 324,353,34 تعزیرات پاکستان تھانہ ٹنڈو جام اور کرائم نمبر 92/2026 زیر دفعہ 324,353,34 تعزیرات پاکستان اور تھانہ راہوکی میں روپوش جبکہ مقدمہ کرائم نمبر 13/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس میں چالان شدہ تھا
مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے