تھانہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 6-E کے قریب پولیس مقابلہ

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 6-E کے قریب پولیس مقابلہ۔ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
زخمی ملزم کی شناخت اعزاز ولد اجمیر کے نام سے ہوئی۔ ملزم سے اسلحہ، ایمونیشن، چلیدہ خول اور نقدی برآمد ہوئی۔
زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *