
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود، سوات چوک اور ملحقہ علاقوں میں ٹارگیٹڈ کومبنگ/سرچ آپریشن کیا۔
آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔
ایس ڈی پی او پاکستان بازار کی نگرانی میں ایس ایچ او اقبال مارکیٹ، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس ٹیم نے آپریشن میں حصہ لیا۔ کارروائی کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی، امن و امان کا قیام اور شہریوں کا تحفظ ہے۔