حیدرآباد: گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باعث ضلعی انتظامیہ نے تندوری نان اور چپاتی کے نئے نرخ مقرر کر دیے، نوٹیفیکیشن جاری
حیدرآباد: ضلع بھر میں 100 گرام چپاتی 15 روپے، 120 گرام تندوری نان 22 روپے اور 180 گرام تندوری نان 30 روپے میں فروخت کرنے کا حکم
حیدرآباد: نئے نرخوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن
حیدرآباد: تمام تندور مالکان نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے پابند ہوں گے، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد
حیدرآباد: اسسٹنٹ کمشنرز اور بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز کو اچانک معائنے اور مقررہ وزن و نرخ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت، ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن
حیدرآباد: گندم اور آٹے کی قیمتوں میں ردوبدل کی صورت میں نان اور چپاتی کے نرخوں پر بھی نظرثانی کی جائے گی۔