سندھ حکومت نے سوشل میڈیا پر منفی اور گمراہ کن پروپیگنڈہ کی روک تھام کے لئے اقدامات کا فیصلہ
سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کے روک تھام اور محاسبے کے لئے صوبائی سطح پر سیل ہونا چاہئے، شرجیل انعام میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کا اہم اجلاس
اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات کاشف گلزار شیخ، ڈی جی انفرمیشن معز پیرزادہ، ڈائریکٹرز محمد یوسف کابورو، حزب اللہ میمن و دیگر شریک
سوشل میڈیا پر منفی اور گمراہ کن پروپیگنڈے اور ملکی مفادات کے خلاف منفی مہمات کو ناکام بنانے کی حکمت عملیوں پر غور
بعض عناصر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ملک و قومی مفادات کے خلاف گمراہ کن معلومات پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، شرجیل انعام میمن
منفی اور گمراہ کن معلومات پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق مؤثر کارروائی ناگزیر ہے، شرجیل انعام میمن
سندھ حکومت چاہتی ہے کہ سائبر جرائم کی صوبائی سطح پر روک تھام کے لئے خصوصی سیل پونا چاہئے، شرجیل انعام میمن
اظہارِ رائے کی آزادی ہر شہری کا آئینی حق ہے،شرجیل انعام میمن
آزادیِ اظہار کی آڑ میں جھوٹے اور گمراہ کن پروپیگنڈا کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ شرجیل انعام میمن
جھوٹی خبروں اور منفی پروپیگنڈے کا بروقت اور مؤثر تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے، شرجیل انعام میمن
حکومت سندھ قومی مفادات کے تحفظ، درست معلومات کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی، شرجیل انعام میمن