سرگودھا: (نامہ نگار) محکمہ سوشل ویلفیئر اور ہلالِ احمر کے تعاون سے شربت چوک میں ٹی بی ہسپتال کے زیرِ اہتمام ایک روزہ بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا

سرگودھا: (نامہ نگار) محکمہ سوشل ویلفیئر اور ہلالِ احمر کے تعاون سے شربت چوک میں ٹی بی ہسپتال کے زیرِ اہتمام ایک روزہ بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ کے انعقاد میں جہانگیر کمبوہ (شربت چوک والے) نے بھرپور تعاون کیا۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے رہنما ناصر محمود سہگل، صدر ٹی بی پیشنٹ ویلفیئر کونسل عبدالقدوس، خواجہ شفیق الرحمن اور ملک عبدالحمید سمیت مختلف عہدے داران نے شرکت کی اور خون کے عطیات دے کر دکھی انسانیت کی خدمت میں حصہ لیا۔
کیمپ کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میڈم صائمہ بینش کی کاوشیں بھی نمایاں رہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میڈم صائمہ بینش کا کہنا تھا:
“انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے اور یہی ہماری آخرت کا ذریعہ بھی ہے۔ ہم اپنے ادارے کی جانب سے اس نیک کام کے تسلسل کو جاری رکھیں گے اور عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ خون کے عطیات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ضرورت مندوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔”
اس بلڈ کیمپ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خون کے عطیات دیے، جبکہ منتظمین نے مستقبل میں بھی ایسے کیمپس کے انعقاد کا عزم ظاہر کیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *