

حیدرأباد ( رپورٹ عمران مشتاق ) حیدراباد ایل پی جی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری دانش علی نے کہا کہ دکانداروں کو بے جا تنگ کرنے اور بھتہ لینے والے پولیس اہلکاروں کے ناموں سے ایس ایس پی حیدراباد کو أگاہ کردیا ہے تاہم ڈبٹی کمشنر کی ٹیم اور سول ڈیفنس کو پر رشوت وصولی کا الزام غلط اور بے بنیاد ہے وہ حیدرأباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے اس موقع پر یونین کے صدر حاجی قادر غلام حسین اور دیگر عہدیدارن بھی موجود تھےدانش غلی نے کہاکہ وہ ڈپٹی کمشنرحیدراباد نے ایل پی جی سیکٹر کی بہتری اور ایس او پیز پر عمل درامد کو یقینی بنانے کے حوالے سے یونین پر نہ صرف اعتماد کیا بلکہ اصلاحی عمل میں عملی کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کیا جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے شہر بھر کی ایل پی جی دکانوں کے حفاظتی معیار کہ بہتر بنانے متعدد دکانوں پر أگ سے بچاؤ کے ألات اور دیگر ضروری حفاظتی سامان نصب گیا گیا جس سے مثبت تبدلیاں أنا شروع ہوئ ہیں انہوں نے کہاکہ اس میں مذید بہتری لائ جارہی ہے تاکہ حیدراباد کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جاسکے انہوں نے کہاکہ اب تک شہر کی 60 سے 70 ایل پی جی دکانوں کا سیفٹی سامان کے حوالے سے سروے کیا جاچگا ہے اس وقت حیدراباد میں کم و بیش 250 ایل پی جی دکانیں کام کررہی ہیں جن پر سیفٹی سامان نصب کرنے کا سروے چاری ہے انہوں نے کہاکہ ایل پی جی کی فی کلو سڑکاری قیمت 241 رہپے ہے جبکہ فیلنگ اسٹیشنوں سے 340 روپے میں خرید کر 370 سے 380_روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے مسافر گاڑیوں میں سی این جی اور ایل پی جی منع ہے البتہ ذاتی استعمال کی گاڑیوں میں فیلنگ کی جاسکتی ہیں انہوں نے کہاکہ سیفٹی سروے مکمل ہونے کے بعد ورکشاپس اور گاہی سمینارز منعقد کرائیے جائیں گے اور شڑکاء میں سرٹیفیکٹس تقسین کئیے جائیں گے اور مارکیٹ سے ناکارہ سلینڈر ختم کروائیے جائیں گے ان کا کہنا تھاکہ یونین تمام دکانوں پر کمپنیوں کے منظور شدہ کم وزن والے معیاری سلینڈرز. 3 کلو 4 کلو 6 کلہ اور 8 کلو گرام کے سلینڈرز کی دستیابی کو یقینی بنائے گی انہوں نے زور دیتے ہوئیے کہاکہ انتظامیہ انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئیے مارکیٹ میں فروخت ہونے والے غیر معیاری سلنڈرز کے خاتمہ کے لئیے موثر کاروائ کو یقینی بنائیے