*جامشورو: ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری کی زیرِ صدارت ڈی سی آفس میں اہم اجلاس، ضلع بھر میں گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ*
جامشورو: ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری کی زیرِ صدارت ڈی سی آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کی روک تھام، آٹے کی مناسب فراہمی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر اقدامات کا جائزہ لیا گیا
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مقررہ حد سے زائد گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بلا تاخیر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی گندم ضبط کرکے سرکاری گوداموں میں منتقل کی جائے، جبکہ نان اور روٹی کی سرکاری مقررہ قیمتوں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے،
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شہزاد احمد شاہانی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیہون اور کوٹری میں غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی گئی ہیں، جبکہ ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی چیکنگ اور نگرانی کا سلسلہ جاری ہے،
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو محمد طارق کاکا، اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لیے مؤثر حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا،