حیدرآباد لاپرواہ ڈرائیونگ اور غفلت سے پیش آنے والے حادثے میں کمسن بچی تانیہ کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں مرکزی ملزم گرفتار*
مورخہ 13 جولائی 2026 کو تھانہ بھٹائی نگر کی حدود گھوڑا گراؤنڈ روڈ، چاڑی پر ایک کار ڈرائیور کی غیر ذمہ دارانہ، لاپرواہ اور غفلت آمیز ڈرائیونگ کے باعث رکشے کو ٹکر لگنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار متعدد افراد زخمی ہوئے، جبکہ کمسن بچی تانیہ شدید زخمی ہونے کے بعد دورانِ علاج جاں بحق ہوگئی۔
حادثے کے بعد کار میں سوار ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے فوری طور پر واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور شفاف تحقیقات کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے۔
ایس ڈی پی او بلدیہ ظہور احمد سومرو کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بھٹائی نگر انسپکٹر نثار احمد ہالیپوٹو نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ مسلسل محنت، اور تفتیش کے دوران مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم فصیح احمد ولد محمود احمد شیخ کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم سے واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں اور قانونی اقدامات جاری ہیں۔