
حیدر آباد اے سیکشن پولیس کی کارروائی، منشیات سپلائر گرفتار، آئس اور صحافت کا جعلی کارڈ برآمد*
ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایت پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس ڈی پی او لطیف آباد محمد خان برہمانی کی سربراہی میں ایس ایچ او اے سیکشن انسپکٹر منیر احمد عباسی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورانِ پٹرولنگ ماجی چوک، یونٹ نمبر 7 لطیف آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے بروقت حکمت عملی اپناتے ہوئے دونوں ملزمان افتخار احمد وٹو اور طاہر صدیقی کو گرفتار کر لیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم افتخار احمد وٹو نے خود کو صحافی ظاہر کرتے ہوئے پولیس کو صحافت کا جعلی کارڈ دکھایا۔ مزید تلاشی کے دوران دونوں ملزمان کے قبضے سے مختلف پڑیوں میں 20/20 گرام آئس برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا گیا، جس کے مطابق دونوں ملزمان اس سے قبل بھی منشیات، چوری اور اغوا کے مقدمات میں ملوث رہ چکے ہیں۔
*ملزم افتخار احمد وٹو کا مجرمانہ ریکارڈ:*
1- مقدمہ نمبر 271/2024 زیرِ دفعہ 365-B، 34 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ ہٹڑی۔
2- مقدمہ نمبر 40/2026 زیرِ دفعہ 457، 380، 34 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ پنیاری۔
*ملزم طاہر صدیقی کا مجرمانہ ریکارڈ:*
1- مقدمہ نمبر 172/2026 زیرِ دفعہ 9(C) نارکوٹکس ایکٹ۔
اے سیکشن پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی آئس، صحافت کا جعلی کارڈ، مختلف موبائل فونز اور موٹر سائیکل اپنی تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 338/2026 اور 339/2026 کے تحت بالترتیب دفعہ 9(i) 6(a) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔