



آج مورخہ 9 اگست 2026 کو حیدرآباد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ
آج صدر سندھ فٹبال ایسوسی ایشن حاجی اعظم خان صاحب کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں ایک پُروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر حیدرآباد پریس کلب جنید خانزادہ بھائی تھے، جبکہ معزز مہمانوں میں سیکرٹری اشوک شرما، جوائنٹ سیکرٹری فہیم ببر، فنانس سیکرٹری اکرم شاہد، پریس کلب کے سینئر صحافی علی حسن بھائی اور گورننگ باڈی کے معزز اراکین علی حسن بھائی، محمد حسین خان بھائی، حمید الرحمان بھائی، جاوید چراغ بھائی، سہیل انصاری بھائی، انور چانڈیو بھائی، حامد شیخ بھائی اور منصور مری صاحب سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر صدر سندھ فٹبال ایسوسی ایشن حاجی اعظم خان صاحب کی جانب سے تمام معزز مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک و لونگی کے تحائف پیش کیے گئے۔
سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب حاجی اعظم خان اور حیدرآباد سے معروف شخصیت اور ایکس جنرل سیکرٹری ایم سی بی پاکستان یونین، جناب شفیق لاڈلا بھائی نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔
تقریب سے حیدرآباد پریس کلب کے سکریٹری اشوک شرما صاحب اور صدر حیدرآباد پریس کلب جنید خانزادہ صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صدر سندھ فٹبال ایسوسی ایشن حاجی اعظم خان صاحب اور عشائیے کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ مقررین نے سندھ فٹبال ایسوسی ایشن اور حیدرآباد پریس کلب کے درمیان باہمی تعاون، صحافت اور کھیلوں کے فروغ کے لیے مثبت کردار کو بھی سراہا۔
آخر میں صدر سندھ فٹبال ایسوسی ایشن حاجی اعظم خان صاحب نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کھیل اور صحافت کے شعبے سے وابستہ اداروں اور شخصیات کے درمیان باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
🌹 حیدرآباد پریس کلب کے تمام نومنتخب عہدیداران کو ایک بار پھر دلی مبارکباد۔
⚽ سندھ فٹبال ایسوسی ایشن — کھیلوں کے فروغ اور اتحاد کے لیے ہمیشہ کوشاں۔ 🤝