حیسکو میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے بنیادی تنخواہ میں 7%اضافہ، ملازمین کے اسکیل ریوائز

حیسکو میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے بنیادی تنخواہ میں 7%اضافہ، ملازمین کے اسکیل ریوائز ، ڈسپریٹی الائونس کی منظوری ، کنونس الائونس میں 50%اضافہ ، معذور ملازمین کیلئے خصوصی کنونس الائونس 6ہزار سے بڑھاکر 10ہزار جبکہ ریٹائر ملازمین کی پنشنوں میں بھی 7%فیصدر بڑھانے کے احکامات کو حیسکو کی BODسے منظور کرالیا گیا ہے جسکا اطلاق یکم جولائی 2026ء سے ہوگا اوراگست کی تنخواہوں وپنشنوں میں ایک ماہ کے بقایاجات کی ادائیگیاں بھی کی جائینگی ،یونین ان احکامات کے اجراء پر تمام ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے امید رکھی ہے کہ مہنگائی کے اس پر آشوب دور میں انکی اشک سوئی میں معاون ثابت ہوگی۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (CBA) کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے لیبرہال حیدرآباد میں صوبائی نمائندگان کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں یونین کے صوبائی جنرل سیکریٹری اقبال احمد خان، اعظم خان، محمد حنیف خان، الہ دین قائمخانی، نوراحمد نظامانی ودیگر نمائندگان بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد مزدور عبداللطیف نظامانی نے مزید کہا کہ یونین کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ وہ ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کی فلاح وبہبود اور انکی مراعات کیلئے خدمات سرانجام دیتی رہے یہی وجہ ہے کہ جیسے ہی بجٹ 2026میں بڑھائی گئی حکومت کی جانب سے تنخواہوں وپنشنوں میں واپڈا کی جانب سے احکامات جاری ہوئے اسکے تسلسل میں اسے حیسکو کی BOD سے بھی منظوری کرانے کیلئے یونین مصروف عمل ہوگی اور اللہ کے فضل و کرم سے ان احکامات کو صادر کرادیا گیا جسکے مطابق حاضر سروس حیسکو ملازمین کو 7%ایڈھاک الائونس ، ملازمین کے اسکیل ریوائز ، ڈسپریٹی الائونس، کنونس الائونس میں 50%اضافہ ، معذور ملازمین کیلئے خصوصی کنونس الائونس 6ہزار سے بڑھاکر 10ہزار کردیا گیا ہے جبکہ حیسکو سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی پنشنوں میں بھی 7% فیصد بڑھانے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں ۔ اس موقع پر یونین کے صوبائی جنرل سیکریٹری اقبال احمد خان نے اجلاس کو بتایا کہ صدر یونین کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ ملازمین کو انکو حق یا مراعات وقت مقررہ پر ادا کردی جائے تاکہ ہمارا ملازم ان مالی مراعات سے استفادہ حاصل کرسکے اور اہل و عیال کے مالی مسائل میں کمی کا باعث بن سکے خدا کا شکر ہے کہ یونین ہمیشہ کی طرح اس بار بھی احکامات کے اجراء کو وقت پر جاری کرانے میں کامیاب و کامران رہی ۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *