سرگودھا آزادی پاکستان عطیہ خداوندی ہے اور آزادی کی نعمت اللہ تعالی کا انمول تحفہ ہے

سرگودھا آزادی پاکستان عطیہ خداوندی ہے اور آزادی کی نعمت اللہ تعالی کا انمول تحفہ ہے پاکستان کی آزادی میں لاکھوں شہیدوں کا لہو شامل ہے حکمران ربیع الاول عشرہ رحمت للعالمین منانے کا اعلان کرے ان خیالات کا اظہار یوم آزادی کے موقع پر ضلع سرگودھا کی میلاد کمیٹیوں اور نعت کونسل کے عہدیداروں کے اجتماع سے مرکزی میلاد کمیٹی، نعت کونسل کے صدر چوہدری خالد اقبال مسرت پیر محبوب سبطین شاہ، علامہ محمد یوسف گولڑوی، مولانا پیر عامر اسلم ساہی، قاضی احمد حسن چشتی، مولانا محمد بخش قمر،پروفیسر ثمر عباس، مولانا ابو رضا نقشبندی، مولانا قاری محمد نوید، قاری محمد رفیق اور دیگر نے اپنے خطابات میں کیا مقررین نے کہا کہ کشمیری فلسطینی مسلمانوں کی شہادتوں سے آزادی کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ حضور ؐ کی دنیا میں تشریف آوری انعام خداوندی ہے اور حضورؐ سے محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا ہم حضور ؐ کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا و آخرت میں فلاح پا سکتے ہیں مقررین نے کہا کہ دنیا کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی کے نفاذ میں ہے حکمران نظام مصطفے نافذ کریں اجتماع کے آخر میں شرکاء نے ہاتھ بلند کر کے کہا کہ وہ جشن عید میلاد النبی ؐ شایان شان طریقہ سے منانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں چھوڑیں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *