پاکستان نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں ایک بار پھر اپنی مضبوط موجودگی کا لوہا منوالیا ہے۔ حال ہی میں جاری کردہ یوروبانڈ کے ذریعے ملک نے 3 ارب ڈالر کامیابی کے ساتھ حاصل کرلیے

پاکستان نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں ایک بار پھر اپنی مضبوط موجودگی کا لوہا منوالیا ہے۔ حال ہی میں جاری کردہ یوروبانڈ کے ذریعے ملک نے 3 ارب ڈالر کامیابی کے ساتھ حاصل کرلیے، جو پاکستان کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا بانڈ ٹرانزیکشن ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس کامیابی کو ملک کی معاشی بحالی اور بین الاقوامی اعتماد کی بحالی کی علامت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد نے ثابت کیا کہ پاکستان عالمی مالیاتی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور حکومت کی اصلاحی پالیسیاں مثبت نتائج دے رہی ہیں۔یہ کامیابی اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان مشکل معاشی صورتحال سے نکلنے کے لیے مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ عالمی بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کے لیے بڑھتی ہوئی دلچسپی، ملک کی معاشی سمت میں آنے والی بہتری کا اشارہ ہے۔اس ٹرانزیکشن سے نہ صرف بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوگا بلکہ آنے والے دنوں میں پاکستان کے لیے بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں راہیں بھی مزید آسان ہوجائیں گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *