ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کومبنگ/سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کومبنگ/سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ
امشب بھی تھانہ پیرآباد کی حدود قصبہ کالونی اور ملحقہ علاقوں میں ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن سے قبل داخلی و خارجی راستوں کو مسدود کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔
آپریشن ایس ڈی پی او منگھوپیر کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او پیرآباد، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے انجام دیا۔ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، امن و امان کا قیام اور عوام کا تحفظ ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *