
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر تھانہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے بلوچ گوٹھ نمبر 12 اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو عارضی طور پر مسدود کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔
آپریشن میں ایس ڈی پی او اورنگی ٹاؤن کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن، نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے حصہ لیا۔
کارروائی کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی، امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔