
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی پولیس نے سیکٹر 11-I، ٹاؤن آفس کے قریب مقابلے کے بعد فرقان ولد وحید، عمر 42 سال، کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن اور یونیک 70 موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ موٹر سائیکل بلا نمبری ہے، جس کا چیسز نمبر رگڑا ہوا ہے۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے CSU کو طلب کر لیا گیا۔