تھانہ نیو کراچی کی حدود میں کومبنگ آپریشن، گھر گھر تلاشی اور مشکوک افراد کی چیکنگ

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈی آئی جی ویسٹ زون اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر سیکٹر 11-J میں کومبنگ آپریشن کیا گیا۔
ایس ڈی پی او نیو کراچی اور ایس ایچ او تھانہ نیو کراچی کی نگرانی میں آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی، چائے کے ہوٹلوں اور دیگر مقامات پر مشکوک افراد کی چیکنگ کی گئی۔
تلاش ڈیوائس کے ذریعے مشکوک افراد کی جانچ اور بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی۔ آپریشن میں نیو کراچی، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، بلال کالونی، خواجہ اجمیر نگری اور سر سید تھانوں کی نفری و موبائلز سمیت لیڈیز پولیس، انٹیلیجنس اسٹاف اور سی سی ٹی وی فوکل پرسنز نے حصہ لیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *