
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی کورنگی شعبہ تفتیش محمد قیس خان (PSP) کی ہدایت پر مختلف تھانوں کی مؤثر کارروائیاں۔ جس میں تھانہ لانڈھی پولیس نے ٹریفکنگ ایکٹ کے تحت درج مقدمہ نمبر 461/26 میں 17 سے 18 سالہ مسکان دختر عبدالستار کو بازیاب کرلیا۔
تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی تفتیشی ٹیم نے مقدمہ نمبر 93/26 بجرم دفعہ 406 میں مفرور ملزم علی نواز ولد غلام ادریس کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ لانڈھی پولیس نے مقدمہ نمبر 487/26 بجرم دفعہ 365-B میں 16 سالہ ماہا کامران دختر کامران کو بازیاب کرلیا۔
تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے مقدمہ نمبر 943/26 میں 22 سالہ ملائکہ دختر محمد علیم کو کامیابی سے تلاش کرلیا۔
تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے مقدمہ نمبر 1033/26 میں کارروائی کرتے ہوئے 5 سے 6 گھنٹوں کے اندر لاپتا ہونے والے تین کمسن بچوں، محمد جاسم (10 سال)، محمد رضا (12 سال) اور حمزہ (13 سال) کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا۔
بچوں کے والدین نے بروقت کارروائی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔